بدھ 30 جولائی 2025 - 19:51
شہدا، دینداری اور علم: ملت ایران کی طاقت کا راز ہے: آیت اللہ علم الہدیٰ

حوزہ/ انہوں نے کہا کہ دین داری اور علم، ملت ایران کی وہ طاقتور ترکیب ہے جس سے دشمن خائف ہے، اور شہداء اسی راہ میں جان فشانی کی روشن مثال بنے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ مشہد آیت اللہ سید احمد علم‌الهدی نے مشہد کے نوغان علاقے میں واقع حسینیہ علی‌اکبری‌ها میں ۱۲ روزہ جنگ میں شہید ہونے والے صوبہ خراسان رضوی کے ۲۹ شہداء کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ دین داری اور علم، ملت ایران کی وہ طاقتور ترکیب ہے جس سے دشمن خائف ہے، اور شہداء اسی راہ میں جان فشانی کی روشن مثال بنے ہیں۔ انہوں نے شہداء کو اسلامی معاشرے کے روشن ستارے قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانی نے انقلاب کا راستہ آئندہ نسلوں کے لیے روشن کر دیا۔

آیت اللہ علم الہدیٰ نے قرآن کریم کی آیات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: "جو لوگ راہ خدا میں قتل ہوتے ہیں، انہیں مردہ نہ کہو، وہ زندہ ہیں لیکن تم سمجھتے نہیں۔" انہوں نے شہادت کو فنا نہیں بلکہ بقا کا راستہ قرار دیا۔

انہوں نے شہداء کے اہل خانہ کو تسلیت اور مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا: آپ نے اپنی سب سے قیمتی متاع راہِ اسلام میں قربان کی، اور یہ قربانی روز قیامت فخر کا سبب بنے گی۔ انہوں نے حضرت رقیہ سلام اللہ علیہا کی مظلومیت اور شہداء کے اہل خانہ کے درد کو کربلا کے غم سے جوڑتے ہوئے فرمایا کہ یہ دکھ بھی الٰہی تسکین کا وسیلہ ہے۔

آیت اللہ علم الہدیٰ نے تاکید کی کہ دشمن ملت ایران سے دین و دانش کو چھیننا چاہتا ہے، لیکن شہداء نے ان دونوں اصولوں کی حفاظت کے لیے جان دی اور امت کو اتحاد و استقامت کا درس دیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha